• Latest Updates

    کیا آپ بغیر پائلٹ والی ہوائی ٹیکسی میں سفر کریں گے؟

    کیا آپ بغیر پائلٹ والی ہوائی ٹیکسی میں سفر کریں گے؟


    کمپنی کے مطابق سنہ 2020 تک ڈرون ٹیکسی مارکیٹ میں متعارف کروا دی جائے گی۔

    دنیا کے بڑے شہروں میں بڑھتے ہوئے ٹریفک کے مسائل کے باعث ڈرون ٹیکسیوں میں لوگوں کی دلچسپی سمجھ میں آتی ہے۔

    چین کی کمپنی ایہنگ کی جانب سے بنائے جانے والی ڈرون ٹیکسی میں ایک، ولو کاپٹر میں دو جبکہ ایئربس کی ڈرون ٹیکسی میں چار سے چھ مسافر لے جانے کی گنجائش ہو گی۔

    ان تمام کمپنیوں کی ڈرون ٹیکسیاں برقی توانائی کا استعمال کریں گی جو ماحول کے لیے بھی بہتر سمجھا جا رہا ہے۔

    لیکن یہ ڈرون ٹیکسیاں کیسے کام کریں گی اور کیا یہ صارفین کی قوتِ خرید میں ہوں گی

    یکسی کمپنی ’اوبر‘ کے لیے اس منصوبے پر کام کرنے والے مارک مور کا کہنا ہے کہ ’اگر اس میں تین یا چار مسافر سفر کریں گے تو اس کی قیمت تقریباً عام کار ٹیکسی جتنی ہی ہو گی۔‘

    ایک سوال یہ بھی ہے کہ اس کی بیٹری کتنی دیر چلے گی؟ یقیناً آپ نہیں چاہیں گے کہ پرواز کے دوران بیٹری ختم ہو جائے۔

    چینی کمپنی ایہنگ کا ڈرون تقریباً 23 منٹ تک پرواز کر سکتا ہے۔ لیکن امریکی محمکمہ ہوا بازی کے مطابق کسی بھی پرواز کرنے والے جہاز کے لیے ضروری ہے کہ پرواز ختم ہونے کے بعد بھی اس میں 20 منٹ کا اضافی ایندھن ہو، ایس صورت میں کیا یہ ڈرون صرف تین منٹ کے لیے اڑ سکے گا؟



    اس بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک بڑا مسئلہ ہے جس کا حل ڈھونڈنا پڑے گا۔

    اوبر کے مارک مور کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ان میں استعمال ہونے والی بیٹریوں کی ٹیکنالوجی دن بہ دن بہتری آ رہی ہے اور جب تک یہ مارکیٹ میں آئیں گی، ان کی پرواز کے وقت میں خاطرخواہ اضافہ ہو چکا ہو گا۔

    ان کا کہنا ہے کہ جیسے الیکٹرک کاروں میں بہتری آئی ہے، ڈرون ٹیکسیوں کی ٹیکنالوجی بھی مستقبل میں مزید بہتر ہو گی۔

    ایک اور بڑا چیلنج یہ ہے کہ ان ڈرونز کو دوسرے جہازوں سے ٹکرانے سے کیسے روکا جائے گا۔

    مارک مور کے مطابق دنیا کے بڑے شہروں میں پہلے ہی ہیلی کاپٹروں کے لیے راہداریاں بنی ہوئی ہیں جنھیں یہ ہوائی ٹیکسیاں استعمال کر سکتی ہیں۔

    اس حوالے سے سے یقیناً نئی منصوبہ بندی ضروت پڑے گی۔

    ان تمام خدشات سے قطع نظر، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دبئی اس دوڑ میں دوسروں کو پیچھے چھوڑ جائے گا۔ دبئی کے حکام کے مطابق وہ چاہتے ہیں کہ 2030 تک دبئی میں 25 فیصد ٹرانسپورٹ کے نظام کو خودکار بنا دیا جائے۔

    شہری ہوا بازی کے ماہر مارک ماٹن کے بقول دبئی کا موسم ہوابازی کے لیے زیادہ ساز گار نہیں ہے، تیز ہوائیں، ریت اور دھند کی موجودگی میں ان ٹیکسیوں کا اڑنا آسان نہیں ہو گا۔

    مارک کا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دبئی اس سمت میں ضرورت سے زیادہ تیزی سے بڑھ رہا ہے اگر کوئی حادثہ ہو گیا تو یہ منصوبہ ناکام بھی ہو سکتا ہے۔

    #BBC

    No comments