بلو ٹوتھ کے ذریعے ہیکنگ کا خطرہ
بلو ٹوتھ کے ذریعے ہیکنگ کا خطرہ آپ کی کار کو بھی ہو سکتا ہے
سکیورٹی کمپنی ارمس کے محققین نے ایک ایسے میل ویئر کا پتہ لگایا ہے جو بلو ٹوتھ سے منسلک آلات پر حملہ کر سکتا ہے۔
کمپنی کے مطابق موبائل فونز کا بلو ٹوتھ آن رکھنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
یہ حملہ صرف سمارٹ فون کو ہی نہیں بلکہ سمارٹ ٹی وی، ٹیبلیٹ، لیپ ٹاپ، لاؤڈ سپیکرز اور گاڑیوں کے آڈیو سسٹم کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں اربوں ڈیوائسز ایسی ہیں جن پر بلو ٹوتھ کا استعمال ہوتا ہے۔
Image caption
اس میل ویئر کا نام ‘بلو بارن‘ ہے۔ اس کے ذریعے ہیکرز ان آلات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں جن کا بلو ٹوتھ آن ہو۔ ایسا ہونے سے آپ کے موبائل کا ڈیٹا بڑی آسانی سے چوری کیا جا سکتا ہے۔
ارمس کا کہنا ہے کہ ‘بلو ٹوتھ ڈیوائس سے جڑے کئی اور ایسے نقصان دہ سافٹ ویئر ہو سکتے ہیں جن کی شناخت ہونا باقی ہے۔‘
Image caption
خطرناک میلویئر اور ان کے حملے
بلو بگنگ
اس نقصان دہ سافٹ ویئر کی مدد سے حملہ آور ڈیٹا چوری کرنے کے لیے ڈیوائس میں وائرس بھیج سکتا ہے۔
بلو بارن صارفین سے کسی بھی لنک پر کلک کرنے کے لیے نہیں کہتا ہے بلکہ کسی بھی ایکٹیو بلو ٹوتھ والی ڈیوائس کو قابو میں کرنے کے لیے اسے صرف دس سکینڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔
ارمس نے ایک ایسی ایپلیکیشن تیار کی ہے جو یہ پتا لگا سکتی ہے کہ آپ کی ڈیوائس محفوظ ہے یا نہیں۔ اس ایپ کا نام ‘بلو بارن ولنریبلٹی سکینر‘ ہے۔
بلو جیکنگ
دوسرا خطرہ ہے بلو جیکنگ۔ یہ بلو ٹوتھ سے جڑی کئی ڈیوائسز کو ایک ساتھ سپیم بھیج سکتا ہے۔
یہ میل ویئر وی کارڈ (پرسنل الیکٹرانک کارڈ) کے ذریعے میسیج بھیجتا ہے جو کہ ایک نوٹ یا کانٹیکٹ نمبر جیسا ہو سکتا ہے۔ عام طور پر یہ بلو ٹوتھ ڈیوائس کے نام سے سپیم بھیجتا ہے۔
بلو سنارفنگ
یہ بلوجیکنگ سے زیادہ خطرناک ہے۔ اس کے ذریعے بھی معلومات کی چوری کی جاتی ہے۔ اس کا استعمال زیادہ تر فون بک اور ڈیٹا چرانے کے لیے کیا جاتا ہے۔
اس کے ذریعے تصاویر بھی چرائی جا سکتی ہیں، لیکن اس کے لیے ہیکر کا صارفین کے قریب دس میٹر کے دائرے میں ہونا ضروری ہے۔
کیسے کریں ڈیوائس کی حفاظت
- مائیکروسافٹ، گوگل اور لینکس نے بلو بارن سے یوزر کی حفاظت کے لیے پیچ ریلیز کی ہے۔ اسے انسٹال کر لیں۔
- جدید آلوں میں بلو ٹوتھ کنیکٹیوٹی کے لیے کنفرمیشن کوڈ ضروری ہے۔ اس کا استعمال کریں۔
- موڈ 2 بلو ٹوتھ کا استعمال کریں۔ یہ زیادہ محفوظ ہے۔
- اپنی ڈیوائس کے بلو ٹوتھ کے نام کو ہڈن موڈ میں ہی رکھیں۔
- استعمال نا کرنے کی صورت میں بلوٹوتھ کو بند رکھیں۔
#BBC
Download Free Softwares with Cracked/ Serial
http://barkicomputers.com/free-softwares-and-games/
No comments