• Latest Updates

    زیادہ بہتر اظہار کے لیے ٹویٹ کے کیریکٹر میں اضافہ

    سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کو خیالات کے اظہار کے لیے زیادہ گنجائش دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹویٹ کے حروف کی تعداد 280 کرکے اس کی آزمائش کی ہے۔



    Twitter logoتصویر کے کاپی رائٹREUTERS

    تاحال ٹویٹ 140 حروف (بشمول سپیس) پر مشتمل ہوتی ہے کہ تاہم اسے کچھ محدود لوگوں کے لیے بڑھا کر دگنا یعنی 280 کیا گیا ہے۔

    فرم نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ 140 حروف کی حد کئی صارفین کے لیے پریشانی کا باعث تھی کیونکہ وہ اس میں پوری بات نہیں کہہ پاتے تھے۔


    فرم کو صارفین کے اضافے میں کمی کا سامنا تھا اس لیے اسے نئے صارفین کو متوجہ کرنے کے لیے ایسا کرنا تھا۔

    ٹوئٹر کی پروڈکٹ مینیجر الیزا روزین کا کہنا تھا کہ ’اپنی سوچوں کو ایک ٹویٹ میں سمونا ایک دردناک کام ہے۔‘

    ان کا کہنا تھا زیادہ حروف کی حد کو جاپانی، چینی اور کوریئن میں بھی جانچا گیا جن کے رسم الخط میں ایک حرف میں زیادہ معلومات ہوتی ہیں۔

    ’ہم جانے ہیں کہ آپ میں سے کئی لوگ برسوں سے ٹویٹس کر رہے ہیں اور اب ان 140 حروف کے ساتھ جذباتی وابستگی ہے۔‘
    ’لیکن ہم نے اسے آزمایا ہے اور دیکھا ہے کہ یہ کیا کر سکتا ہے اور ہمیں یہ اب بھی مختصر انداز پسند آیا۔‘

    ٹوئٹر کے بانی جیک ڈوسرے ان لوگوں میں شامل ہیں جنھوں نے اس نئی حد کو آزمایا۔ ان کا کہنا تھا ’یہ ایک چھوٹی سی تبدیلی لیکن ایک بڑا قدم ہے۔‘



    #BBC

    http://barkicomputers.com/free-download-idm-internet-download-manager-with-crack/

    No comments