• Latest Updates

    خبردار ! لوکیشن سروس بند بھی ہو تو آپ کا اینڈروئڈ فون معلومات اکٹھیکرتا ہے










    فونتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES

    نیوز ویب سائٹ کوارٹز کے مطابق اگر صارفین لوکیشن سروسز کو بند بھی کر دیں تب بھی زیادہ تر اینڈروئڈ سمارٹ فونز لوکیشن کی معلومات اکٹھی کر کے گوگل کو بھجواتے ہیں۔

    کوارٹز کا کہنا ہے کہ انڈروئڈ فونز صارف کے آس پاس کے سمارٹ فونز سے معلومات اکٹھی کرتے ہیں جس سے صارف کی لوکیشن معلوم ہو جاتی ہے اور یہ معلومات گوگل کو بھیجتے ہیں۔

    صارفین کی پرائویسی کے لیے کام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ صارفین کے ساتھ دھوکہ ہے۔

    گوگل نے کوارٹز کو بتایا کہ اینڈروئڈ فونز سے ملنے والی معلومات کبھی بھی محفوظ نہیں کی جاتیں اور اینڈروئڈ کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں ایسا نہ ہو۔

    کوارٹز کا کہنا ہے کہ سمارٹ فونز اس پاس کے فونز سے معلومات اکٹھی کر کے گوگل کو بھیج رہے ہیں۔ ان معلومات سے صارف کی لوکیشن کا پتہ چلایا جا سکتا ہے۔

    کوارٹز کے مطابق اگر سیٹنگز میں لوکیشن سروسز بند بھی ہیں تو سمارٹ فونز یہ معلومات اکٹھی کرتے ہیں اور اگر فون میں سم کارڈ نہ بھی ہو تو تب بھی۔ فون کو یہ معلومات اکٹھی کرنے سے روکنے کے لیے کوئی آپشن موجود نہیں ہے۔

    گوگلتصویر کے کاپی رائٹPA
    Image captionسوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایسی اور کون سی چیزیں ہیں جو سمارٹ فونز کے صارفین کے علم میں نہیں ہیں

    صارفین کی پرائیویسی کے لیے کام کرنے والی تنظیم پرائیویسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ اس سے یہ واضح ہے کہ لوگوں کا اپنے سمارٹ فونز پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔

    'جب ہم موبائل فون خریدتے ہیں تو ہم یہ توقع نہیں کرتے کہ یہ ہمیں دھوکہ دے گا۔'

    اگرچہ گوگل نے کہا ہے کہ وہ اس طریقے سے معلومات اکٹھی کرنے کو روک دیں گے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایسی اور کون سی چیزیں ہیں جو سمارٹ فونز کے صارفین کے علم میں نہیں ہیں۔

    #BBC

    No comments